original
stringlengths
10
123
simple
stringlengths
9
272
اس کو چار مختلف اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے
اس کو چار مختلف اقسام میں بانٹا جا سکتا ہے
مجھے اس پر اعتماد ہے
مجھے اس پر یقین ہے
لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی فرمائش شروع کر دی
لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی مانگ شروع کر دی لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی طلب شروع کر دی
ان کے عزائم صاف نظر آ رہے تھے
ان کے ارادے صاف نظر آ رہے تھے ان کے مقاصد صاف نظر آ رہے تھے
اپنے اداریئے میں انہوں نے تحریر کیا تھا
اپنے اداریئے میں انہوں نے لکھا تھا
انہوں نے اپنی دوراندیشی سے مسئلہ کا حل نکال لیا
انہوں نے اپنی ہوشمندی سے مسئلہ کا حل نکال لیا انہوں نے اپنی عقلمندی سے مسئلہ کا حل نکال لیا انہوں نے اپنی فراست سے مسئلہ کا حل نکال لیا
یہ مسئلہ دستور کے مطابق حل کیا جائے گا
یہ مسئلہ قانون کے مطابق حل کیا جائے گا
انتخابات کرانے کا فریضہ دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے
انتخابات کرانے کا فرض دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے انتخابات کرانے کا ذمہ دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے
اس سے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوں گے
اس سے تسلی بخش نتائج حاصل ہوں گے اس سے موثر نتائج حاصل ہوں گے
ملک کے خسارے کو کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا
ملک کے نقصان کو کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ملک کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا
کوئی بھی ایسی سخت شرطیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں
کوئی بھی ایسی سخت شرطیں قبول کرنے کو تیار نہیں
انہیں اس اہم کام کے لیے آمادہ کرنا ہو گا
انہیں اس اہم کام کے لیے راضی کرنا ہو گا انہیں اس اہم کام کے لیے تیار کرنا ہو گا
انہیں پوری آزادی اور قانونی تحفظ دیا جائے گا
انہیں پوری آزادی اور قانونی حفاظت دی جائے گی
وہ عسکری تربیت حاصل کر رہے ہیں
وہ فوجی تربیت حاصل کر رہے ہیں
انہیں ڈر ہے کہ نیب کی شرطیں انہیں دبوچ نہ لیں
انہیں ڈر ہے کہ نیب کی شرطیں انہیں جکڑ نہ لیں
معاشرے کی خرابیاں مٹانا بہت کٹھن کام ہے
معاشرے کی خرابیاں مٹانا بہت مشکل کام ہے معاشرے کی خرابیاں مٹانا بہت کڑا کام ہے
مجھے اس قید سے چھٹکارا چاہیئے
مجھے اس قید سے نجات چاہیئے
یہ بات صرف مخصوص لوگوں پر پوری اترتی ہے
یہ بات صرف خاص لوگوں پر پوری اترتی ہے
یہ بات کسی سے مخفی نہیں
یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں
وہ آپ کا بہترین ہمراز اور رفیق بھی ہے
وہ آپ کا بہترین رازداں اور ساتھی بھی ہے
آپ ناتواں لوگوں کا بہت خیال رکھتے
آپ کمزور لوگوں کا بہت خیال رکھتے آپ لاچار لوگوں کا بہت خیال رکھتے
اساتذہ بچوں کو بہت شفقت سے رکھتے
اساتذہ بچوں کو بہت پیار سے رکھتے
یہ صرف ایک علامتی حل ہے
یہ صرف ایک عارضی حل ہے
وہ بہت شائستہ انداز میں بات کرتے
وہ بہت مہذب انداز میں بات کرتے
ہاں تو اس میں قباحت کیا ہے
ہاں تو اس میں حرج کیا ہے ہاں تو اس میں مسئلہ کیا ہے
تمہیں اس کی تضحیک کرنے کا کوئی حق نہیں
تمہیں اس کی تذلیل کرنے کا کوئی حق نہیں تمہیں اس کی توہین کرنے کا کوئی حق نہیں
تمہیں اخراجات میں احتیاط کرنی چاہیئے
تمہیں خرچوں میں احتیاط کرنی چاہیئے تمہیں خرچے میں احتیاط کرنی چاہیئے تمہیں خرچ میں احتیاط کرنی چاہیئے
وہ بہت لذیذ کھانا بناتی تھی
وہ بہت مزیدار کھانا بناتی تھی
وہ کامیابی کے عروج پر تھا
وہ کامیابی کی بلندی پر تھا
ان اہم امور پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے
ان اہم معاملات پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے
دورِآمریت میں اخبارات کی آزادی سلب کر دی گئی
دورِآمریت میں اخبارات کی آزادی چھین لی گئی
یہ صحیح نہیں ہے کہ لوگوں کے حقوق کو پامال کیا جائے
یہ صحیح نہیں ہے کہ لوگوں کے حقوق کو روند دیا جائے یہ صحیح نہیں ہے کہ لوگوں کے حقوق کو مجروح کیا جائے
وہ ان کے سب سامان پر قابض ہو گیا
اس نے سب سامان پر قبضہ کر لیا وہ ان کے سب سامان پر مسلط ہو گیا
ہم متحد ہو کر ہی ظالموں کی بھرپور سعی ناکام بنا سکتے ہیں
ہم متحد ہو کر ہی ظالموں کی بھرپور کوشش ناکام بنا سکتے ہیں
اس کا رنگ فق ہو گیا
اس کا رنگ اڑ گیا اس کا رنگ زرد ہو گیا اس کا رنگ پھیکا پڑ گیا اس کا رنگ پیلا ہو گیا
زیادہ آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے
زیادہ آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے زیادہ آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے
ریاستی حکومت نے وفاق سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا
ریاستی حکومت نے وفاق سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا
مزید حیرت انگیز انکشافات منظرِعام پر آ سکتے ہیں
مزید حیرت انگیز راز سامنے آ سکتے ہیں
میں عہد کرتا ہوں کہ ایمانداری سے کام لوں گا
میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایمانداری سے کام لوں گا میں قسم کھاتا ہوں کہ ایمانداری سے کام لوں گا
مغلوں کے عہد میں انصاف کا دوردورہ تھا
مغلوں کے دور میں انصاف کا راج تھا
یخ اور تاریک رات آدھی گزر چکی تھی
سرد اور اندھیری رات آدھی گزر چکی تھی سرد اور کالی رات آدھی گزر چکی تھی
لگتا ہے وہ بات کرنے پر آمادہ نہیں ہو گا
لگتا ہے وہ بات کرنے پر راضی نہیں ہو گا لگتا ہے وہ بات کرنے پر تیار نہیں ہو گا
انتظار اور زیادہ تلخ ہو جائے گا
انتظار اور زیادہ تکلیف دہ ہو جائے گا
پردیسی نے ایک آدھ سوال کے سوا کسی سوال کا مفصل جواب نہ دیا
پردیسی نے ایک آدھ سوال کے سوا کسی سوال کا واضح جواب نہ دیا پردیسی نے ایک آدھ سوال کے سوا کسی سوال کا تفصیلی جواب نہ دیا پردیسی نے ایک آدھ سوال کے سوا کسی سوال کا لمبا جواب نہ دیا پردیسی نے ایک آدھ سوال کے سوا کسی سوال کا مکمل جواب نہ دیا
چچا کا یہ اقدام سب کے لیے معمہ بنا ہوا تھا
چچا کا یہ قدم سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ قدم سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا چچا کا یہ عمل سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ عمل سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا چچا کا یہ کام سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ کام سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا
اس سکوت میں ہول کا عنصر شامل تھا
اس خاموشی میں خوف کا عنصر شامل تھا اس خاموشی میں ڈر کا عنصر شامل تھا اس سناٹے میں خوف کا عنصر شامل تھا اس سناٹے میں ڈر کا عنصر شامل تھا
ڈر کا احساس ماجد کے جسم میں سرایت کر گیا
ڈر کا احساس ماجد کے جسم میں پھیل کر گیا
اس موقع پر انکشاف ہوا کہ ایئرلائن کے مالکان نے طویل عرصے سے مجوزہ ٹیکسوں کی رقم ادا نہیں کی
اس موقع پر واضح ہوا کہ ایئرلائن کے مالکان نے طویل عرصے سے تجویزکردہ ٹیکسوں کی رقم نہیں دی اس موقع پر ظاہر ہوا کہ ایئرلائن کے مالکان نے طویل عرصے سے تجویزکردہ ٹیکسوں کی رقم نہیں دی اس موقع پر سامنے آیا کہ ایئرلائن کے مالکان نے طویل عرصے سے تجویزکردہ ٹیکسوں کی رقم نہیں دی
مجھے یہ معلوم تھا کہ انہیں یہ محلہ پسند آئے گا
مجھے علم تھا کہ انہیں یہ محلہ پسند آئے گا مجھے یہ پتہ تھا کہ انہیں یہ محلہ پسند آئے گا
اسے دنیا میں رہنے کا ڈھنگ نہیں آتا
اسے دنیا میں رہنے کا طریقہ نہیں آتا اسے دنیا میں رہنے کا انداز نہیں آتا
اس میں کوئی مبالغہ نہ تھا
اس میں کوئی جھوٹ نہ تھا اس میں کوئی اضافہ نہ تھا
مختلف کاموں میں مصروف رہ کر بھرپور طریقے سے جینا ہی انسان کا جیون ہے
مختلف کاموں میں مصروف رہ کر بھرپور طریقے سے جینا ہی انسان کی زندگی ہے
وہ اچھے انسان کے روپ میں سامنے آیا
وہ اچھے انسان کے بھیس میں سامنے آیا وہ اچھے انسان کی شکل میں سامنے آیا
وہاں تو مسائل کی بھرمار ہے
وہاں تو مسائل کی بہتات ہے
وہ بڑوں کا احترام کرتا ہے
وہ بڑوں کی عزت کرتا ہے
وہ اپنے خواب کی تعبیر کے لیے سرگرداں ہے
وہ اپنے خواب کی تعبیر کا متلاشی ہے وہ اپنے خواب کی تعبیر کی متلاشی ہے وہ اپنے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں ہے
ملازم بولا نہیں بلکہ دھیمے سے سر کو جنبش دی
ملازم بولا نہیں بلکہ ہلکے سے سر کو حرکت دی ملازم بولا نہیں بلکہ آہستہ سے سر کو حرکت دی
میز پر برتن بڑے قرینے سے رکھے تھے
میز پر برتن بڑے سلیقے سے رکھے تھے
اس کے لہجے کی چاشنی نے بہت متاثر کیا
اس کے لہجے کی مٹھاس نے بہت متاثر کیا
ان دوستوں کو چاہت بھری گفتگو جوڑے رکھتی ہے
ان دوستوں کو محبت بھری گفتگو جوڑے رکھتی ہے ان دوستوں کو پیار بھری گفتگو جوڑے رکھتی ہے
ایمانداری ان کا وصف ہے
ایمانداری ان کی خوبی ہے
یہ آرام کم لوگوں کو میسر ہے
یہ آرام کم لوگوں کو حاصل ہے یہ آرام کم لوگوں کو ملتا ہے یہ آرام کم لوگوں کو دستیاب ہے
بہتر کہ اس فضول کام سے دور رہیں
بہتر کہ اس بیکار کام سے دور رہیں بہتر کہ اس بےفائدہ کام سے دور رہیں
لوگوں کو ہمیشہ درست سمت میں راغب کرتے رہو
لوگوں کو ہمیشہ درست سمت میں مائل کرتے رہو
وہ بے حد کرب محسوس کر رہا ہے
وہ بے حد دکھ محسوس کر رہا ہے وہ بے حد غم محسوس کر رہا ہے وہ بے حد تکلیف محسوس کر رہا ہے
ان کی حمیت بری طرح مجروح ہوئی
ان کی غیرت بری طرح زخمی ہوئی ان کی غیرت بری طرح متاثر ہوئی
وہ یہاں تجارت کی غرض سے آئے تھے
وہ یہاں تجارت کے مقصد سے آئے تھے وہ یہاں تجارت کی وجہ سے آئے تھے
اس نے سچائی پوشیدہ رہنے دی
اس نے سچائی چھپی رہنے دی اس نے سچائی راز رہنے دی
خوشامدی لوگوں کو اس میں چھپے زہر کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے
خوشامدی لوگوں کو اس میں چھپے زہر کا نتیجہ بھگتنا پڑتا ہے
کونج ڈار سے بچھڑ گئی
کونج ڈار سے الگ ہو گئی کونج ڈار سے جدا ہو گئی
صبح کی ہوا نے اسے چاق و چوبند بنا دیا
صبح کی ہوا نے اسے پھرتیلا بنا دیا
انہوں نے اس کو مخبری کا کام دے دیا
انہوں نے اس کو جاسوسی کا کام دے دیا
آگ نے پوری عمارت کو خاکستر کر دیا
آگ نے پوری عمارت کو جلا دیا آگ نے پوری عمارت کو راکھ کر دیا
کاہلی اچھی نہیں ہوتی
سستی اچھی نہیں ہوتی
اس کی شجاعت کے کیا کہنے
اس کی بہادری کے کیا کہنے
اس سے شاید اسے تھوڑا قرار آ جائے
اس سے شاید اسے تھوڑا آرام آ جائے اس سے شاید اسے تھوڑا سکون مل جائے
اپنی مرضی اس پر مسلط نہ کرو
اپنی مرضی اس پر طاری نہ کرو اپنی مرضی اس پر حاوی نہ کرو
آدھی زندگی تو جدوجہد میں گزری تب جا کر حالات بہتر ہوئے
آدھی زندگی تو کوشش میں گزری تب جا کر حالات بہتر ہوئے آدھی زندگی تو کوششوں میں گزری تب جا کر حالات بہتر ہوئے
میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے تقویت ملی
میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے ہمت ملی میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے طاقت ملی میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے حوصلہ ملا
قدیم روایات فراموش کر دی گئیں
قدیم روایات بھلا دی گئیں
کھلے نلکے کے نیچے رکھا برتن لبریز ہو گیا
کھلے نلکے کے نیچے رکھا برتن بھر گیا
اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس کی تکریم ہونی چاہیئے
اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیئے
اس طرح کا موازنہ ٹھیک نہیں
اس طرح کا مقابلہ ٹھیک نہیں
کام دُرست طریقے سے کرنا بہت ضروری ہے
کام صحیح طریقے سے کرنا بہت ضروری ہے کام ٹھیک طریقے سے کرنا بہت ضروری ہے
ریسٹورنٹس میں فراہم کی گئی غذا کی صفائی کا خیال رکھا جانا چاہیئے
ریسٹورنٹس میں مہیا کی گئی غذا کی صفائی کا خیال رکھا جانا چاہیئے
کامیابی کے لیے یہ تمام کام ناگزیر ہیں
کامیابی کے لیے یہ تمام کام ضروری ہیں
تمہیں اور کس شے کی ضرورت ہے
تمہیں اور کس چیز کی ضرورت ہے
مسلسل جستجو پرامید رکھتی ہے
مسلسل تلاش پرامید رکھتی ہے مسلسل کھوج پرامید رکھتی ہے
میں ان چیزوں سے بیزار ہو چکی ہوں
میں ان چیزوں سے تنگ آ چکی ہوں میں ان چیزوں سے اکتا چکی ہوں
وہ اپنے کام میں محو تھا
وہ اپنے کام میں گم تھا وہ اپنے کام میں مگن تھا وہ اپنے کام میں مصروف تھا وہ اپنے کام میں مشغول تھا
یکایک بہت تیز ہوا چل پڑی
اچانک بہت تیز ہوا چل پڑی
اس پر متواتر توجہ دلائی گئی مگر بےسود رہا
اس پر مسلسل توجہ دلائی گئی مگر بےفائدہ رہا اس پر لگاتار توجہ دلائی گئی مگر لاحاصل رہا
سب سہم گئے
سب ڈر گئے
ان کے آگے تمہاری کیا بساط ہے
ان کے آگے تمہاری کیا حیثیت ہے ان کے آگے تمہاری کیا اہمیت ہے ان کے آگے تمہاری کیا طاقت ہے
یہ علاقہ بنجر ہو چکا ہے
یہ علاقہ ویران ہو چکا ہے
اس کا اثر زائل ہو چکا تھا
اس کا اثر ختم ہو چکا تھا
کیا تم اصل بات سے آشنا نہیں ہو
کیا تم اصل بات سے واقف نہیں ہو کیا تم اصل بات سے آگاہ نہیں ہو
ان کی طرف سے کتابوں کا عطیہ مجھے پسند آیا
ان کی طرف سے کتابوں کا تحفہ مجھے پسند آیا
یہ بہت انمول تحفہ ہے
یہ بہت قیمتی تحفہ ہے
وہ مجھے اشعار کے مفاہیم سمجھاتی رہتی
وہ مجھے اشعار کے معانی سمجھاتی رہتی