surah_number
int64 1
114
| surah_name
stringclasses 114
values | transliteration
stringclasses 114
values | type
stringclasses 2
values | verse_number
int64 1
286
| verse
stringlengths 2
1.19k
| translation
stringlengths 3
1.66k
|
---|---|---|---|---|---|---|
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 2 | لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعٞ | کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 3 | مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ | اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 4 | تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٖ | ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 5 | فَٱصۡبِرۡ صَبۡرٗا جَمِيلًا | پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 6 | إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا | یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 7 | وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا | اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 8 | يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ | (وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 9 | وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ | اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 10 | وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمٗا | اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 11 | يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ | حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 12 | وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ | اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 13 | وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ | اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 14 | وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ يُنجِيهِ | اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 15 | كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ | ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 16 | نَزَّاعَةٗ لِّلشَّوَىٰ | جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 17 | تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ | پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 18 | وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ | اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 19 | ۞إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا | انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 20 | إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعٗا | جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 21 | وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا | اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 22 | إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ | مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 23 | ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ | جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 24 | وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ | جن کے مالوں میں، |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 25 | لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ | سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 26 | وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ | جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 27 | وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ | جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 28 | إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٖ | کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 29 | وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ | جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 30 | إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ | بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 31 | فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ | البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 32 | وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ | جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 33 | وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ | جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 34 | وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ | اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 35 | أُوْلَـٰٓئِكَ فِي جَنَّـٰتٖ مُّكۡرَمُونَ | یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 36 | فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ | پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 37 | عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ | گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟ |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 38 | أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٖ | کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 39 | كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ | ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 40 | فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ | پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 41 | عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ | کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 42 | فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ | لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 43 | يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ | جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں |
70 | المعارج | Al-Ma'arij | meccan | 44 | خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ | اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 1 | إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦٓ أَنۡ أَنذِرۡ قَوۡمَكَ مِن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ | ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 2 | قَالَ يَٰقَوۡمِ إِنِّي لَكُمۡ نَذِيرٞ مُّبِينٌ | ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں |
71 | نوح | Nuh | meccan | 3 | أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ | (تم کو آگاہ کرتا ہوں) کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو |
71 | نوح | Nuh | meccan | 4 | يَغۡفِرۡ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرۡكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمًّىۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُۚ لَوۡ كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ | اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ جاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا کاش تمہیں اِس کا علم ہو |
71 | نوح | Nuh | meccan | 5 | قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوۡتُ قَوۡمِي لَيۡلٗا وَنَهَارٗا | اُس نے عرض کیا "اے میرے رب، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 6 | فَلَمۡ يَزِدۡهُمۡ دُعَآءِيٓ إِلَّا فِرَارٗا | مگر میری پکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 7 | وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوۡتُهُمۡ لِتَغۡفِرَ لَهُمۡ جَعَلُوٓاْ أَصَٰبِعَهُمۡ فِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَٱسۡتَغۡشَوۡاْ ثِيَابَهُمۡ وَأَصَرُّواْ وَٱسۡتَكۡبَرُواْ ٱسۡتِكۡبَارٗا | اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تو اُنہیں معاف کر دے، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 8 | ثُمَّ إِنِّي دَعَوۡتُهُمۡ جِهَارٗا | پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی |
71 | نوح | Nuh | meccan | 9 | ثُمَّ إِنِّيٓ أَعۡلَنتُ لَهُمۡ وَأَسۡرَرۡتُ لَهُمۡ إِسۡرَارٗا | پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 10 | فَقُلۡتُ ٱسۡتَغۡفِرُواْ رَبَّكُمۡ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارٗا | میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 11 | يُرۡسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيۡكُم مِّدۡرَارٗا | وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 12 | وَيُمۡدِدۡكُم بِأَمۡوَٰلٖ وَبَنِينَ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ جَنَّـٰتٖ وَيَجۡعَل لَّكُمۡ أَنۡهَٰرٗا | تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 13 | مَّا لَكُمۡ لَا تَرۡجُونَ لِلَّهِ وَقَارٗا | تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟ |
71 | نوح | Nuh | meccan | 14 | وَقَدۡ خَلَقَكُمۡ أَطۡوَارًا | حالانکہ اُس نے طرح طرح سے تمہیں بنایا ہے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 15 | أَلَمۡ تَرَوۡاْ كَيۡفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبۡعَ سَمَٰوَٰتٖ طِبَاقٗا | کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 16 | وَجَعَلَ ٱلۡقَمَرَ فِيهِنَّ نُورٗا وَجَعَلَ ٱلشَّمۡسَ سِرَاجٗا | اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟ |
71 | نوح | Nuh | meccan | 17 | وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ نَبَاتٗا | اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 18 | ثُمَّ يُعِيدُكُمۡ فِيهَا وَيُخۡرِجُكُمۡ إِخۡرَاجٗا | پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 19 | وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ بِسَاطٗا | اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 20 | لِّتَسۡلُكُواْ مِنۡهَا سُبُلٗا فِجَاجٗا | تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو |
71 | نوح | Nuh | meccan | 21 | قَالَ نُوحٞ رَّبِّ إِنَّهُمۡ عَصَوۡنِي وَٱتَّبَعُواْ مَن لَّمۡ يَزِدۡهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارٗا | نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں |
71 | نوح | Nuh | meccan | 22 | وَمَكَرُواْ مَكۡرٗا كُبَّارٗا | اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 23 | وَقَالُواْ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمۡ وَلَا تَذَرُنَّ وَدّٗا وَلَا سُوَاعٗا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسۡرٗا | اِنہوں نے کہا ہرگز نہ چھوڑو اپنے معبودوں کو، اور نہ چھوڑو وَدّ اور سُواع کو، اور نہ یَغُوث اور یَعُوق اور نَسر کو |
71 | نوح | Nuh | meccan | 24 | وَقَدۡ أَضَلُّواْ كَثِيرٗاۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَٰلٗا | انہوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے، اور تو بھی اِن ظالموں کو گمراہی کے سوا کسی چیز میں ترقی نہ دے |
71 | نوح | Nuh | meccan | 25 | مِّمَّا خَطِيٓـَٰٔتِهِمۡ أُغۡرِقُواْ فَأُدۡخِلُواْ نَارٗا فَلَمۡ يَجِدُواْ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارٗا | اپنی خطاؤں کی بنا پر ہی وہ غرق کیے گئے اور آگ میں جھونک دیے گئے، پھر انہوں نے اپنے لیے اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 26 | وَقَالَ نُوحٞ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَى ٱلۡأَرۡضِ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ دَيَّارًا | اور نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اِن کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ |
71 | نوح | Nuh | meccan | 27 | إِنَّكَ إِن تَذَرۡهُمۡ يُضِلُّواْ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓاْ إِلَّا فَاجِرٗا كَفَّارٗا | اگر تو نے اِن کو چھوڑ دیا تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور اِن کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا بدکار اور سخت کافر ہی ہوگا |
71 | نوح | Nuh | meccan | 28 | رَّبِّ ٱغۡفِرۡ لِي وَلِوَٰلِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيۡتِيَ مُؤۡمِنٗا وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارَۢا | میرے رب، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 1 | قُلۡ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ ٱسۡتَمَعَ نَفَرٞ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَقَالُوٓاْ إِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡءَانًا عَجَبٗا | اے نبیؐ، کہو، میری طرف وحی بھیجی گئی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے غور سے سنا پھر (جا کر اپنی قوم کے لوگوں سے) کہا: "ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 2 | يَهۡدِيٓ إِلَى ٱلرُّشۡدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦۖ وَلَن نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدٗا | جو راہ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے اِس لیے ہم اُس پر ایمان لے آئے ہیں اور اب ہم ہرگز اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 3 | وَأَنَّهُۥ تَعَٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَٰحِبَةٗ وَلَا وَلَدٗا | اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 4 | وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطٗا | اور یہ کہ "ہمارے نادان لوگ اللہ کے بارے میں بہت خلاف حق باتیں کہتے رہے ہیں |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 5 | وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ ٱلۡإِنسُ وَٱلۡجِنُّ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا | اور یہ کہ "ہم نے سمجھا تھا کہ انسان اور جن کبھی خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 6 | وَأَنَّهُۥ كَانَ رِجَالٞ مِّنَ ٱلۡإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٖ مِّنَ ٱلۡجِنِّ فَزَادُوهُمۡ رَهَقٗا | اور یہ کہ "انسانوں میں سے کچھ لوگ جنوں میں سے کچھ لوگوں کی پناہ مانگا کرتے تھے، اِس طرح اُنہوں نے جنوں کا غرور اور زیادہ بڑھا دیا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 7 | وَأَنَّهُمۡ ظَنُّواْ كَمَا ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ أَحَدٗا | اور یہ کہ "انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا تمہارا گمان تھا کہ اللہ کسی کو رسول بنا کر نہ بھیجے گا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 8 | وَأَنَّا لَمَسۡنَا ٱلسَّمَآءَ فَوَجَدۡنَٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسٗا شَدِيدٗا وَشُهُبٗا | اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 9 | وَأَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَٰعِدَ لِلسَّمۡعِۖ فَمَن يَسۡتَمِعِ ٱلۡأٓنَ يَجِدۡ لَهُۥ شِهَابٗا رَّصَدٗا | اور یہ کہ "پہلے ہم سن گن لینے کے لیے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پا لیتے تھے، مگر اب جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لیے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہوا پاتا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 10 | وَأَنَّا لَا نَدۡرِيٓ أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ أَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدٗا | اور یہ کہ "ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کے ساتھ کوئی برا معاملہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے یا اُن کا رب اُنہیں راہ راست دکھانا چاہتا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 11 | وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَۖ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدٗا | اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں، ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 12 | وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن نُّعۡجِزَ ٱللَّهَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَن نُّعۡجِزَهُۥ هَرَبٗا | اور یہ کہ "ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 13 | وَأَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا ٱلۡهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦۖ فَمَن يُؤۡمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخۡسٗا وَلَا رَهَقٗا | اور یہ کہ "ہم نے جب ہدایت کی تعلیم سنی تو ہم اس پر ایمان لے آئے اب جو کوئی بھی اپنے رب پر ایمان لے آئے گا اسے کسی حق تلفی یا ظلم کا خوف نہ ہوگا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 14 | وَأَنَّا مِنَّا ٱلۡمُسۡلِمُونَ وَمِنَّا ٱلۡقَٰسِطُونَۖ فَمَنۡ أَسۡلَمَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ تَحَرَّوۡاْ رَشَدٗا | اور یہ کہ "ہم میں سے کچھ مسلم (اللہ کے اطاعت گزار) ہیں اور کچھ حق سے منحرف تو جنہوں نے اسلام (اطاعت کا راستہ) اختیار کر لیا انہوں نے نجات کی راہ ڈھونڈ لی |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 15 | وَأَمَّا ٱلۡقَٰسِطُونَ فَكَانُواْ لِجَهَنَّمَ حَطَبٗا | اور جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 16 | وَأَلَّوِ ٱسۡتَقَٰمُواْ عَلَى ٱلطَّرِيقَةِ لَأَسۡقَيۡنَٰهُم مَّآءً غَدَقٗا | اور (اے نبیؐ، کہو، مجھ پر یہ وحی بھی کی گئی ہے کہ) لوگ اگر راہ راست پر ثابت قدمی سے چلتے تو ہم اُنہیں خوب سیراب کرتے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 17 | لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِۚ وَمَن يُعۡرِضۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِۦ يَسۡلُكۡهُ عَذَابٗا صَعَدٗا | تاکہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں اور جو اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑے گا اس کا رب اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 18 | وَأَنَّ ٱلۡمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدۡعُواْ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدٗا | اور یہ کہ مسجدیں اللہ کے لئے ہیں، لہٰذا اُن میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 19 | وَأَنَّهُۥ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ ٱللَّهِ يَدۡعُوهُ كَادُواْ يَكُونُونَ عَلَيۡهِ لِبَدٗا | اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اُس کو پکارنے کے لئے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہو گئے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 20 | قُلۡ إِنَّمَآ أَدۡعُواْ رَبِّي وَلَآ أُشۡرِكُ بِهِۦٓ أَحَدٗا | اے نبیؐ، کہو کہ "میں تو اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 21 | قُلۡ إِنِّي لَآ أَمۡلِكُ لَكُمۡ ضَرّٗا وَلَا رَشَدٗا | کہو، "میں تم لوگوں کے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ کسی بھلائی کا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 22 | قُلۡ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٞ وَلَنۡ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلۡتَحَدًا | کہو، "مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ میں اُس کے دامن کے سوا کوئی جائے پناہ پا سکتا ہوں |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 23 | إِلَّا بَلَٰغٗا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِسَٰلَٰتِهِۦۚ وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا | میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ کی بات اور اس کے پیغامات پہنچا دوں اب جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانے گا اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 24 | حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوۡاْ مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعۡلَمُونَ مَنۡ أَضۡعَفُ نَاصِرٗا وَأَقَلُّ عَدَدٗا | (یہ لوگ اپنی اِس روش سے باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اور کس کا جتھا تعداد میں کم ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 25 | قُلۡ إِنۡ أَدۡرِيٓ أَقَرِيبٞ مَّا تُوعَدُونَ أَمۡ يَجۡعَلُ لَهُۥ رَبِّيٓ أَمَدًا | کہو، "میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے کوئی لمبی مدت مقرر فرماتا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 26 | عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلَىٰ غَيۡبِهِۦٓ أَحَدًا | وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 27 | إِلَّا مَنِ ٱرۡتَضَىٰ مِن رَّسُولٖ فَإِنَّهُۥ يَسۡلُكُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ رَصَدٗا | سوائے اُس رسول کے جسے اُس نے (غیب کا کوئی علم دینے کے لیے) پسند کر لیا ہو، تو اُس کے آگے اور پیچھے وہ محافظ لگا دیتا ہے |
72 | الجن | Al-Jinn | meccan | 28 | لِّيَعۡلَمَ أَن قَدۡ أَبۡلَغُواْ رِسَٰلَٰتِ رَبِّهِمۡ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَأَحۡصَىٰ كُلَّ شَيۡءٍ عَدَدَۢا | تاکہ وہ جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے، اور وہ اُن کے پورے ماحول کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور ایک ایک چیز کو اس نے گن رکھا ہے |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 1 | يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُزَّمِّلُ | اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے |
Subsets and Splits