surah_number
int64 1
114
| surah_name
stringclasses 114
values | transliteration
stringclasses 114
values | type
stringclasses 2
values | verse_number
int64 1
286
| verse
stringlengths 2
1.19k
| translation
stringlengths 3
1.66k
|
---|---|---|---|---|---|---|
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 2 | قُمِ ٱلَّيۡلَ إِلَّا قَلِيلٗا | رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 3 | نِّصۡفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصۡ مِنۡهُ قَلِيلًا | آدھی رات، |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 4 | أَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ ٱلۡقُرۡءَانَ تَرۡتِيلًا | یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 5 | إِنَّا سَنُلۡقِي عَلَيۡكَ قَوۡلٗا ثَقِيلًا | ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 6 | إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيۡلِ هِيَ أَشَدُّ وَطۡـٔٗا وَأَقۡوَمُ قِيلًا | درحقیقت رات کا اٹھنا نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 7 | إِنَّ لَكَ فِي ٱلنَّهَارِ سَبۡحٗا طَوِيلٗا | دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 8 | وَٱذۡكُرِ ٱسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ إِلَيۡهِ تَبۡتِيلٗا | اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 9 | رَّبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذۡهُ وَكِيلٗا | وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 10 | وَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرٗا جَمِيلٗا | اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو اور شرافت کے ساتھ اُن سے الگ ہو جاؤ |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 11 | وَذَرۡنِي وَٱلۡمُكَذِّبِينَ أُوْلِي ٱلنَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيلًا | اِن جھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت پر رہنے دو |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 12 | إِنَّ لَدَيۡنَآ أَنكَالٗا وَجَحِيمٗا | ہمارے پاس (ان کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 13 | وَطَعَامٗا ذَا غُصَّةٖ وَعَذَابًا أَلِيمٗا | اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 14 | يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلۡجِبَالُ كَثِيبٗا مَّهِيلًا | یہ اُس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑ لرز اٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر ہیں جو بکھرے جا رہے ہیں |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 15 | إِنَّآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ رَسُولٗا شَٰهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَآ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ رَسُولٗا | تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 16 | فَعَصَىٰ فِرۡعَوۡنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذۡنَٰهُ أَخۡذٗا وَبِيلٗا | (پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 17 | فَكَيۡفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرۡتُمۡ يَوۡمٗا يَجۡعَلُ ٱلۡوِلۡدَٰنَ شِيبًا | اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاؤ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 18 | ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرُۢ بِهِۦۚ كَانَ وَعۡدُهُۥ مَفۡعُولًا | اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 19 | إِنَّ هَٰذِهِۦ تَذۡكِرَةٞۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا | یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے |
73 | المزمل | Al-Muzzammil | meccan | 20 | ۞إِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدۡنَىٰ مِن ثُلُثَيِ ٱلَّيۡلِ وَنِصۡفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٞ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحۡصُوهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡۖ فَٱقۡرَءُواْ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلۡقُرۡءَانِۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرۡضَىٰ وَءَاخَرُونَ يَضۡرِبُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ يَبۡتَغُونَ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَءَاخَرُونَ يُقَٰتِلُونَ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِۖ فَٱقۡرَءُواْ مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُۚ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقۡرِضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗاۚ وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٖ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٗا وَأَعۡظَمَ أَجۡرٗاۚ وَٱسۡتَغۡفِرُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمُۢ | اے نبیؐ، تمہارا رب جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو، اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے، اُسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے، لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو اُسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہونگے، کچھ دوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں، اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جا سکے پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے اللہ سے مغفرت مانگتے رہو، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 1 | يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ | اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 2 | قُمۡ فَأَنذِرۡ | اٹھو اور خبردار کرو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 3 | وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ | اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 4 | وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ | اور اپنے کپڑے پاک رکھو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 5 | وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ | اور گندگی سے دور رہو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 6 | وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ | اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 7 | وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ | اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 8 | فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ | اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 9 | فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ | وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 10 | عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ | کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 11 | ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا | چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 12 | وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا | بہت سا مال اُس کو دیا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 13 | وَبَنِينَ شُهُودٗا | اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 14 | وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا | اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 15 | ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ | پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 16 | كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا | ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 17 | سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا | میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 18 | إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ | اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 19 | فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ | تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 20 | ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ | ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 21 | ثُمَّ نَظَرَ | پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 22 | ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ | پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 23 | ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ | پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 24 | فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ | آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 25 | إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ | یہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 26 | سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ | عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 27 | وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ | اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟ |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 28 | لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ | نہ باقی رکھے نہ چھوڑے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 29 | لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ | کھال جھلس دینے والی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 30 | عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ | انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 31 | وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ | ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 32 | كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ | ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 33 | وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ | اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 34 | وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ | اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 35 | إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ | یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 36 | نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ | انسانوں کے لیے ڈراوا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 37 | لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ | تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 38 | كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ | ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 39 | إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ | دائیں بازو والوں کے سوا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 40 | فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ | جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ، |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 41 | عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ | مجرموں سے پوچھیں گے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 42 | مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ | تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟ |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 43 | قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ | وہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 44 | وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ | اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 45 | وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ | اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 46 | وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ | اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 47 | حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ | یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 48 | فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ | اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 49 | فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ | آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 50 | كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ | گویا یہ جنگلی گدھے ہیں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 51 | فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ | جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 52 | بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ | بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 53 | كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ | ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 54 | كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ | ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 55 | فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ | اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے |
74 | المدثر | Al-Muddaththir | meccan | 56 | وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ | اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 1 | لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ | نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 2 | وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ | اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 3 | أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ | کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 4 | بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ | ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 5 | بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ | مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 6 | يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ | پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟ |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 7 | فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ | پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 8 | وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ | اور چاند بے نور ہو جائیگا |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 9 | وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ | اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 10 | يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ | اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟ |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 11 | كَلَّا لَا وَزَرَ | ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 12 | إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ | اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 13 | يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ | اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 14 | بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ | بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 15 | وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ | چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 16 | لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ | اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 17 | إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ | اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 18 | فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ | لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 19 | ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ | پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 20 | كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ | ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 21 | وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ | اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 22 | وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ | اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 23 | إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ | اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 24 | وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ | اور کچھ چہرے اداس ہوں گے |
75 | القيامة | Al-Qiyamah | meccan | 25 | تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ | اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے |