Complex
stringlengths
1
4.51k
Simple
stringlengths
1
2.73k
بہت سے مصائب کو پیچھے چھوڑ آئے
بہت سی پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ آئے
اس کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی
اس کی ازلی خواہش پوری ہو گئی اس کی قدیم خواہش پوری ہو گئی
ریاستی حکومت نے وفاق سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا
ریاستی حکومت نے وفاق سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا
استنبول کا پل برف سے ڈھکا ہوا انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے
استنبول کا پل برف سے چھپا ہوا انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے
اس قوم سے افلاس کو ختم کرنا سب سے اہم ہے
اس قوم سے غربت کو ختم کرنا سب سے اہم ہے
وہ اس بات پر آمادہ نہیں ہو گا
وہ اس بات پر راضی نہیں ہو گا
معاشرہ لاتعلق نہ ہو جائے
معاشرہ بے حس نہ ہو جائے معاشرہ بے خبر نہ ہو جائے
دھماکے نے عمارت کے کئی بخرے کر دیے
دھماکے نے عمارت کے کئی ٹکڑے کر دیے
وہ عسکری تربیت حاصل کر رہے ہیں
وہ فوجی تربیت حاصل کر رہے ہیں
وہ بہت لذیذ کھانا بناتی تھی
وہ بہت مزیدار کھانا بناتی تھی
وہ ان کے سب سامان پر قابض ہو گیا
اس نے سب سامان پر قبضہ کر لیا وہ ان کے سب سامان پر مسلط ہو گیا
یہ ایک تکلیف دہ سانحہ ہے
یہ ایک تکلیف دہ حادثہ ہے
ان اہم امور پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے
ان اہم معاملات پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے
یہ علاقہ بنجر ہو چکا ہے
یہ علاقہ ویران ہو چکا ہے
سکارف سردیوں میں بہترین ساتھی ثابت ہوتا ہے
سکارف سردیوں میں بہترین دوست ثابت ہوتا ہے
یہ جسم میں نئے خلیات کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتا ہے
یہ جسم میں نئے خلیات کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوتا ہے
انہوں نے بچوں کے نگرانی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
انہوں نے بچوں کے حفاظت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے انہوں نے بچوں کے دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کر لی ہے
اس میں بتدریج تبدیلی آ رہی ہے
اس میں درجہ بدرجہ تبدیلی آ رہی ہے اس میں آہستگی سے تبدیلی آ رہی ہے اس میں روزبروز تبدیلی آ رہی ہے
مینیجر کی طرف سے تشویش اور تردد کا اظہار کیا گیا
مینیجر کی طرف سے پریشانی اور فکر کا اظہار کیا گیا
مجھے اس پر اعتماد ہے
مجھے اس پر یقین ہے
ان کا تعلق بہتر بنیادوں پر استوار ہو گیا
ان کا تعلق بہتر بنیادوں پر قائم ہو گیا
ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں
ہم اپنی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں
اس نے نخوت سے سر جھٹکا
اس نے غرور سے سر جھٹکا اس نے نفرت سے سر جھٹکا اس نے تکبر سے سر جھٹکا
وہ نہایت پریشان نظر آ رہا تھا
وہ بہت پریشان نظر آ رہا تھا
اس میں سکت نہ رہی
اس میں طاقت نہ رہی اس میں قوت نہ رہی اس میں ہمت نہ رہی
ہمیں ان کے ساتھ شریک ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا
ہمیں ان کے ساتھ شامل ہونے کی عزت بھی حاصل ہوئی
میں نے کئی لوگوں کو ان پر نچھاور ہوتے دیکھا
میں نے کئی لوگوں کو ان پر قربان ہوتے دیکھا میں نے کئی لوگوں کو ان پر نثار ہوتے دیکھا
ایمانداری ان کا وصف ہے
ایمانداری ان کی خوبی ہے
جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے راحت ملتی ہے
جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے سکون ملتا ہے جینا مشکل تو ہے لیکن اس مشکل سے آرام ملتا ہے
یہ بہت انمول تحفہ ہے
یہ بہت قیمتی تحفہ ہے
وہاں مشاہیر مدفون ہیں
وہاں مشاہیر دفن ہیں
اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس کی تکریم ہونی چاہیئے
اردو ہماری قومی زبان ہے ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیئے
ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے
ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ لگاتار جاری ہے
وہ اپنے ہونہار شاگردوں کا ذکر کر رہے تھے
وہ اپنے لائق شاگردوں کا ذکر کر رہے تھے وہ اپنے ذہین شاگردوں کا ذکر کر رہے تھے
کسی بھی خبر کو لے کر میں دباؤ کا شکار نہیں ہوتی
کسی بھی خبر کو لے کر میں مشکل کا شکار نہیں ہوتی کسی بھی خبر کو لے کر میں بوجھ کا شکار نہیں ہوتی کسی بھی خبر کو لے کر میں ٹینشن کا شکار نہیں ہوتی
بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے
بجلی کا سلسلہ کٹ گیا ہے بجلی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے
انہوں نے وضاحت پیش کرنے کا موقع نہ دیا
انہوں نے تفصیل پیش کرنے کا موقع نہ دیا
بہت سعی کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک معمہ ہیں اور ان کی زندگی کے کئی رُخ بیرونی دنیا سے پوشیدہ ہیں
بہت کوشش کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک راز ہیں اور ان کی زندگی کے کئی پہلو بیرونی دنیا سے چھپے ہیں بہت کوشش کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک مسئلہ ہیں اور ان کی زندگی کے کئی پہلو بیرونی دنیا کےلیے راز ہیں
وہ سرتوڑ کوشش کے باوجود اسے بچا نہ سکے
وہ سخت کوشش کے باوجود اسے بچا نہ سکے وہ بہت کوشش کے باوجود اسے بچا نہ سکے وہ ہرممکن کوشش کے باوجود اسے بچا نہ سکے
زیادہ تر فلمی نقاد اس نقطے پر متفق ہیں کہ فلمی اسکرین پر اس سے زیادہ حسین چہرہ آج تک دیکھنے میں نہیں آیا
زیادہ تر فلمی نقاد اس بات پر رضامند ہیں کہ فلمی اسکرین پر اس سے زیادہ خوبصورت چہرہ آج تک دیکھنے میں نہیں آیا
لیکن یہ ہار تو جعلی ہے
لیکن یہ ہار تو نقلی ہے
کارکردگی بے حد شرمناک تھی
کارکردگی بے حد افسوسناک تھی
ان کے رفقاء ان کا احترام کرتے تھے
ان کے ساتھی ان کی عزت کرتے تھے
انہوں نے یہی بات گزشتہ سال بھی کہی تھی
انہوں نے یہی بات پچھلے سال بھی کہی تھی
اسے رجائیت پسند ہے
اسے امید پسند ہے
اس سے خاطرخواہ نتائج حاصل ہوں گے
اس سے تسلی بخش نتائج حاصل ہوں گے اس سے موثر نتائج حاصل ہوں گے
وہ حسبِ عادت آہستہ خرامی کے ساتھ اس کی تکمیل میں مصروف تھے
وہ حسبِ عادت آہستہ رفتار کے ساتھ اس کی تکمیل میں مصروف تھے
انتخابات کرانے کا فریضہ دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے
انتخابات کرانے کا فرض دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے انتخابات کرانے کا ذمہ دیانتدار لوگوں کو دیا گیا ہے
اس نے دشمن کے ٹھکانوں کا سراغ لگا لیا
اس نے دشمن کے ٹھکانوں کا کھوج لگا لیا
یہ رسالہ تصاویر سے مزین ہے
یہ رسالہ تصاویر سے آراستہ ہے یہ رسالہ تصاویر سے سجا ہوا ہے
اس کی درخواست کو رد کر دیا گیا
اس کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا
اس نے شائستہ لہجے میں جواب دیا
اس نے مہذب لہجے میں جواب دیا
اسے گروپ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے محنت کرنا پڑی
اسے گروپ میں جگہ قائم رکھنے کے لیے محنت کرنا پڑی
مقابلے میں وہ بھی شریک ہوئے
مقابلے میں وہ بھی شامل ہوئے
شادی کے اخراجات ہزاروں سے تجاوز کر کے لاکھوں تک آ گئے
شادی کے اخراجات ہزاروں سے بڑھ کے لاکھوں تک آ گئے
بعد میں ان کے افسانوں کو منتخب کیا گیا
بعد میں ان کے افسانوں کا انتخاب کیا گیا
وہ دلکش کڑھائی کرتی
وہ خوبصورت کڑھائی کرتی وہ پرکشش کڑھائی کرتی
کامیابی کے لیے یہ تمام کام ناگزیر ہیں
کامیابی کے لیے یہ تمام کام ضروری ہیں
مجھے ان سے کوئی امید نہیں وہ بہت جابر لوگ ہیں
مجھے ان سے کوئی امید نہیں وہ بہت ظالم لوگ ہیں
کل شدید گرمی کے باعث کئی لوگ بے ہوش ہو گئے
کل شدید گرمی کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہو گئے
کیا تم اصل بات سے آشنا نہیں ہو
کیا تم اصل بات سے واقف نہیں ہو کیا تم اصل بات سے آگاہ نہیں ہو
وہ بہت شائستہ انداز میں بات کرتے
وہ بہت مہذب انداز میں بات کرتے
خصوصاً نوجوان نسل میں انہیں بہت مقبولیت حاصل ہے
خصوصاً نوجوان نسل میں انہیں بہت شہرت حاصل ہے
انہوں نے اس بات پر ناگواری ظاہر کی
انہوں نے اس بات پر ناپسندیدگی ظاہر کی
لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے
تم نے بہت عمدہ سلائی کی ہے
تم نے بہت بہترین سلائی کی ہے تم نے بہت نفیس سلائی کی ہے
انہوں نے نیا تقاضا کر دیا
انہوں نے نیا مطالبہ کر دیا
ہر طرح کے حالات میں طمع سے دور رہنا چاہیئے
ہر طرح کے حالات میں لالچ سے دور رہنا چاہیئے
لوگ خاصی تعداد میں جمع ہو گئے
لوگ کافی تعداد میں جمع ہو گئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے لوگ بہت تعداد میں جمع ہو گئے
وہ بڑوں کا احترام کرتا ہے
وہ بڑوں کی عزت کرتا ہے
اس کا مسئلہ ہنوز برقرار تھا
اس کا مسئلہ اب تک موجود تھا اس کا مسئلہ ابھی تک باقی تھا اس کا مسئلہ تاحال موجود تھا
لیڈر عوام کو بہت کم فہم سمجھتے ہیں
لیڈر عوام کو بہت کم سمجھ سمجھتے ہیں لیڈر عوام کو بہت نادان سمجھتے ہیں لیڈر عوام کو بہت کم عقل سمجھتے ہیں
اس سلسلے میں درپیش مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے
اس سلسلے میں سامنے آنے والے مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے
یہ بات کسی سے مخفی نہیں
یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں
وہ نئے بورڈ کی سربراہ بننے کی متمنی ہیں
وہ نئے بورڈ کی سربراہ بننے کی خواہشمند ہیں
ان کی یہ بات مان لینے میں کیا مضائقہ ہے
ان کی یہ بات مان لینے میں کیا حرج ہے
مغلوں کے عہد میں انصاف کا دوردورہ تھا
مغلوں کے دور میں انصاف کا راج تھا
لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی فرمائش شروع کر دی
لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی مانگ شروع کر دی لڑکے کے والدین نے جہیز میں قیمتی چیزوں کی طلب شروع کر دی
یکایک بہت تیز ہوا چل پڑی
اچانک بہت تیز ہوا چل پڑی
پتنگ بازی کے لیے مخصوص جگہوں کا انتخاب کیا جائے
پتنگ بازی کے لیے مخصوص جگہوں کا چناؤ کیا جائے
محبت کی صرف ایک ہی شرط ہے اور وہ یہ کہ محبت بےلوث بےغرض اور غیرمشروط ہو
محبت کی صرف ایک ہی شرط ہے اور وہ یہ کہ محبت مخلص بغیر لالچ کے اور بغیر شرط کے ہو
موبائل کا استعمال محدود کرنا ممکن ہے
موبائل کا استعمال کم کرنا ممکن ہے
قوم کو متحد کرنے میں ان کا بڑا کردار تھا
قوم کو اکٹھا کرنے میں ان کا بڑا کردار تھا
سردی میں چائے بہت لُطف دیتی ہے
سردی میں چائے بہت مزہ دیتی ہے
اسکی ذات سے کسی کو کوئی اذیت نہیں ملتی
اسکی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ملتی
وہاں تو مسائل کی بھرمار ہے
وہاں تو مسائل کی بہتات ہے
چچا کا یہ اقدام سب کے لیے معمہ بنا ہوا تھا
چچا کا یہ قدم سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ قدم سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا چچا کا یہ عمل سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ عمل سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا چچا کا یہ کام سب کے لیے راز بنا ہوا تھا چچا کا یہ کام سب کے لیے بھید بنا ہوا تھا
ایسے میں متعدد لوگ مدد کو آئے
ایسے میں کئی لوگ مدد کو آئے
انہیں وزیرِ اعظم نامزد کیا جائے گا
انہیں وزیرِ اعظم منتخب کیا جائے گا
انہوں نے آپس میں رائے کا تبادلہ کیا
انہوں نے آپس میں رائے کا اظہار کیا
وہ اس اتحاد کی افادیت کو نہیں سمجھ سکیں گے
وہ اس اتحاد کے فائدے کو نہیں سمجھ سکیں گے وہ اس اتحاد کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکیں گے
میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے تقویت ملی
میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے ہمت ملی میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے طاقت ملی میرے حوصلہ بڑھانے سے اسے حوصلہ ملا
آج تو یخ ہوائیں چل رہی ہیں
آج تو ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں
عمارتوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
عمارتوں پر نافذ پابندی ختم کر دی گئی عمارتوں پر لاگو پابندی ختم کر دی گئی
یہاں کے لوگوں میں تعلیم کا تناسب کافی زیادہ پایا جاتا ہے
یہاں کے لوگوں میں تعلیم کی شرح کافی زیادہ پائی جاتی ہے یہاں کے لوگوں میں تعلیم کا رجحان کافی زیادہ پایا جاتا ہے
وہ مجھے اشعار کے مفاہیم سمجھاتی رہتی
وہ مجھے اشعار کے معانی سمجھاتی رہتی
اس کی لاگت کتنی ہے
اس کی قیمت کتنی ہے
سب ہی برتن نہایت عمدہ تھے
سب ہی برتن بہت شاندار تھے سب ہی برتن بہت خوبصورت تھے سب ہی برتن بہت بہترین تھے
اس کے چہرے کے خدوخال سے ہی ظاہر تھا
اس کے چہرے کی ساخت سے ہی ظاہر تھا
دعا ہے کہ نیا سال آپ کے لیے وہ تمام خوشیاں لے کر آئے جن کی آپ تمنا کرتے ہیں
دعا ہے کہ نیا سال آپ کے لیے وہ تمام خوشیاں لے کر آئے جن کی آپ خواہش کرتے ہیں